Daily Nawaiwaqt Lahore

Daily Nawaiwaqt Lahore

Monday 24 October 2022

Kamoke

ڈاکوؤں نے شہری کو نہ رکنے پر گولی مار کر زخمی کردیا 

نوائے وقت

پاکستانی عوام نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کردیا، عمران خان کیخلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے نے ادارے کی غیر جانبدارنہ حیثیت پر سوال اٹھا دیئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر رانا نزیر احمد خاں ،رانا ساجد علی شوکت ،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 57 چودھری علی وکیل خاں ،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری احسان اللہ ورک نے اپنےاپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور الیکشن کمیشن کا ہر اوچھا ہتھکنڈہ بدترین ناکامی سے دوچار ہوگا اور عمران خان کی مقبولیت کم کرنے اور دو تہائی اکثریت سے دوبارہ حکومت میں آنے سے روکنے کا ہر منصوبہ اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کی طرف سے سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قراردینے کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پورے پاکستان میں الیکشن کمیشن کے غیر آئینی اور غیرقانونی فیصلے کے خلاف عوام نے سڑکوں پرنکل کریہ ثابت کردیا ہے کہ اب پور ی قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور وہی ان کی آخری امید کی کرن ہیں انہوں نے کہاکہ عمران خان کو نا اہل کر کے سیاسی میدان سے آؤٹ کرنے کی بیہودہ کوششیں کی جارہی ہیں لیکن اسوقت پاکستان میں کوئی ایسا سیاسی لیڈر نہیں جو سیاست اور عوامی مقبولیت میں عمران خان کا مقابلہ کرسکے۔